Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’زرداری کی قانون کے مطابق گرفتاری میں حرج نہیں‘‘

اسلام آباد:  سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اگر قانون کے مطابق آصف زرداری یا کسی اور کو گرفتار کیا جاتا ہے تو کوئی حرج نہیں تاہم اگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر گرفتاری ہوئی تو ردعمل آ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق راول پنڈی میں میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نواز شریف وزیرا عظم ہوتے ہوئے نیب میں پیش ہو سکتے ہیں تو ہر اس شخص کو بھی نیب کا سامنا کرنا چاہیے جسے طلب کیا جائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان معاشی اعتبار سے ترقی کرے۔مستقبل میں سیاستدانوں سے متعلق شیخ رشید کی پیش گوئی ٹھیک نہیں۔ علیمہ خان پر الزامات ہیں تو انہیں کٹہرے میں آنا چاہیے۔
 

شیئر: