Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے پاکستانی سفیر آج ٹرمپ کو اپنی اسناد پیش کریں گے

واشنگٹن:  امریکا کے لیے پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی اسناد پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی سفیر کے علاوہ بھارت اور افغانستان کے سفرا بھی اپنی سفارتی اسناد ٹرمپ کو پیش کریں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ رواں ماہ 8 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے اور 14 جنوری سے باقاعدہ عہدہ سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے ، جنہوں نے گزشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔
مزید پڑھیں:- -  - - -کراچی میں بارش کا امکان‘ لاہور میں سردی‘ بالائی علاقوں میں برفباری
 

شیئر: