Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اورنج لائن ٹرین منصوبہ جولائی میں مکمل ہوگا‘ ایک ارب 22 کروڑ ڈالر خرچ

لاہور:  پنجاب اسمبلی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر آنے والی لاگت کی تفصیلات پیش کردی گئیں جن کے مطابق اب تک منصوبے پر ایک ارب 22 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبہ رواں برس 30 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لیے بنائے گئے میگا منصوبے اورنج لائن ٹرین پر لاگت کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی تعمیرکے دوران 14 جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 21 لاکھ 78 ہزار روپے ادا کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے کے لیے ایک ہزار 65 کنال رقبہ اراضی حاصل کی گئی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کا آغاز کیا تھا جس کا کل تخمینہ ایک کھرب 65 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم منصوبہ کئی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوا اور اس کی لاگت بھی بڑھ گئی۔
مزید پڑھیں:- -  - - -دواؤں کی قیمت 9 تا 15 فیصد بڑھا دی گئی‘ نوٹی فکیشن جاری

شیئر: