Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ آپا نے تمام جائدادیں خود ڈکلیئر کیں‘ فواد چودھری

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی امریکا میں ایک اور جائداد کے گزشتہ روز ہونے والے انکشاف کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک ٹویٹر بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا تو پھر شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کو متنازع نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کام اپنی مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کے لیے درست نہیں۔ علیمہ خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ علیمہ آپا ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں، تمام جائدادیں انہوں نے خود ڈکلیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اس سے پہلے ایک ٹویٹر بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے سوال کیا تھا کہ ’’کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی؟‘‘
مزید پڑھیں:- - - -  --اورنج لائن ٹرین منصوبہ جولائی میں مکمل ہوگا‘ ایک ارب 22 کروڑ ڈالر خرچ

شیئر: