Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے بازو میں تکلیف ،مریم کو تشویش

لاہور... سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کے بازو میں تکلیف ہے۔ جیل حکام نے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کےلئے انتظار کرتے رہے۔ جیل حکام نے ملاقات نہیںکرائی ۔ڈاکٹر عدنان نے جیل حکام کو نوازشر یف کی صحت سے متعلق خدشات بتائے کہ دل کے مریض کے بازو میں مسلسل درد خطرے کی بات ہے ۔مگر مجھے کہا گیا کہ لاک اپ ٹائم ہے۔آپ پیر کو نوازشرےف سے ملنے کی کوشش کر یں ۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کے ڈاکٹر کو سارا دن کوشش کے بعد بھی ملنے نہیں دیا گیا۔نواز شریف کے بازو میں درد دل کی تکلیف ہو سکتی ہے۔ انکی میڈیکل ہسٹری سے واقف معالج سے معائنے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائمقام سیکرٹری احسن اقبال نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولتوں سے دانستہ طور پر محروم رکھ رہی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ نواز شریف کی صحت کو کچھ ہوا تو وزیر اعظم ، وزیر اعلی، سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

شیئر: