Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ، ملالہ یوسفزئی کی مداح

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے تو لاکھوں مداح ہیں مگر حال میں کترینہ نے خود کو ملالہ یوسفزئی کا مداح قرار دیا ہے ۔ کترینہ کیف نے ملالہ یوسفزئی کی تحریر کردہ کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے اس پر اپنی رائے کا اظہا رکیا۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ملالہ کی تحریروں کو متاثر کن قراردیااور لکھا کہ ملالہ کی کہانیاں خود پریقین رکھنے والی لڑکیوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں مدد دیں گی اورحوصلہ افزائی کریں گی۔کترینہ نے ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” میری خواہش ہے کہ تمہیں مزید طاقت حاصل ہو تا کہ ایک دن تم دنیا کو تبدیل کردو۔ اسے تم اور تمہاری جیسی لڑکیوں کی ضرورت ہے۔“
 

شیئر: