Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول بچے ہیں‘ سندھ کے حالات سے ان کا تعلق نہیں‘ وزیر اطلاعات

کراچی:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سندھ میں آتے ہی توپوں کا رخ پیپلز پارٹی کی جانب کردیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ کی حکمراں جماعت کا فارورڈ بلاک بنانے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بلاول ابھی بچے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بلاول کا سندھ کے حالات سے کوئی تعلق نہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے مزید کہا کہ میں اکانومی کلاس میں سفر کرکے آیا ہوں لیکن رضا ربانی جو مزدور رہنما بنتے ہیں وہ بزنس کلاس میں سوار تھے جبکہ استحقاق نہ ہونے کے باوجود وہ منسٹرز کالونی میں رہ رہے ہیں۔ قبل ازیں فواد چودھری نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر ارکان موجودہ سیاسی صورت حال پر خوش ہیں اور سنجیدہ حلقہ صوبے میں تبدیلی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو رہنما عوام کے ساتھ ہیں وہ یقینا تبدیلی کی بات کریں گے، جس کا سفر اب شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی خود تبدیلی لائے، اس کے لیے ہم اسے موقع دینا چاہتے ہیں تاہم اگر یہ فائدہ نہیں اٹھاتے تو یقینا ہمیں عملی اقدامات لینا پڑیں گے۔ انہوں فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کی اکثریت سندھ میں ہمارا ساتھ دے گی۔
 
مزید پڑھیں:- - -   -فواد چودھری کی سندھ میں دھماکے دار انٹری‘ اہم اعلان کردیا

شیئر: