Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا تھا،شاہد خاقان

اسلام آباد...سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننا نہیں چاہتا تھا۔ٹی وی انٹرویو میںشاہد خاقان نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وزیراعظم بنوں گا۔ پارٹی اجلاس میں ہی مجھے وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق بتایا گیا تھا میری، میری اہلیہ اور ہمشیرہ جو سیاست میں بھی ہیں سب کی مشترکہ رائے تھی کہ یہ عہدہ نہیں لینا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواہش نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم کیوں بنا یہ کہانی کبھی کتابوں میں آئے گی۔ ہر سیاست دان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ وزیراعظم بن جائے لیکن اس وقت حالات ایسے تھے کہ وزیراعظم نہیں بننا چاہتا تھا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم ہاوس ایک دفتر ہے۔ اس کی رہائش کی جگہ عمارت کا 10 فیصد بھی نہیں۔ وزیراعظم کی تنخواہ قومی اسمبلی کے وزیر سے آدھی ہے۔ وزیراعظم بن کر آپ کی زندگی نہیں رہتی۔انہوں نے کہا کہ ایک غلطی جو میں نے نہیں کی وہ جماعت بدلنا ہے کیونکہ جو شخص جماعت بدلتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا ہے،ایسے لوگ ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ انجینئر تھا، بطور انجینئر امر یکہ ، سعودی عرب اور پاکستان میں کام کر چکا ہوں، سیاست میں نہ ہوتا تو کسی کمپنی میں کام کررہا ہوتا۔

شیئر: