Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے سمیت 17 دیگر نکات پر مشتمل ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے بارے میں قائم خصوصی کمیٹی اجلاس کو بریفنگ دے گی جس کے بعد فہرست سے نام نکالنے یا عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور توانائی کی صورت حال پر غور کے علاوہ جنرل (ر) راحیل شریف کے بیرون ملک ملازمت کے این او سی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے جبکہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ اور دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے وکلا کی خدمات کی منظوری بھی کابینہ اجلاس ایجنڈے میں شامل ہے ۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور سی پیک کی کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری بھی دی جائے گی۔
 

شیئر: