Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کا ’’کامیاب نوجوان‘‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  نوجوانوں کے مسائل جاننے کے لیے حکومت نے نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام ’’کامیاب نوجوان‘‘ رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے منصوبے کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ حکام اور محکمہ شماریات کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس ’’کامیاب نوجوان‘‘ پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق ڈیٹا بیس پہلی مرتبہ اکٹھا کیا جائے گا۔  منصوبہ شروع کرنے کے لیے محکمہ شماریات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اضلاع اور تحصیل کی سطح پر سروے کیا جائے گا اور حکومت پتا لگائے گی کہ   کس صوبے میں نوجوانوں کو کیا مسائل درپیش ہیں۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ایان علی کی درخواستوں پر فیصلہ 23 جنوری کو سنایا جائیگا

شیئر: