Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو پہلا کیس کون سا ملا؟

اسلام آباد:  آج صبح اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس کی حیثیت سے پہلا کیس نمٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق منشیات کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں کی جہاں اہوں نے سزا یافتہ نورمحمد کی سزا میں کمی کی درخواست مستردکردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اس کیس میں گواہ سرکاری ملازمین تھے ، جن کا مجرم سے کوئی عناد نہیں تھا۔ واضح رہے کہ 12سوگرام چرس رکھنے پرنورمحمد کوساڑھے 4 سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ قبلا زیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہیں آج کمرہ عدالت نمبر ایک میں 3 فوجداری مقدمات کی سماعت کرنی تھی۔

شیئر: