Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتیں قومی ضرورت ہیں،میجر جنرل آصف غفور

اسلام آباد... پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اگر پار لیمنٹ اجازت دے گی تو فوجی عدالتیں کام کریں گی ۔ یہ عدا لتیں فوج کی خواہش پر نہیں بنیں بلکہ قومی ضرورت تھی ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2008 کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تیزی آئی ۔ اس جنگ میں بہت سے دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا جاتا رہا ہے لیکن ان دہشت گردوں کے لئے موجود فوجداری نظام ناکافی تھا ۔ کیا ہمارا فوجداری نظام اتناموثر ہو گیا کہ دہشت گردوں سے نمٹ سکے ؟پارلیمنٹ نے 2سال کے لئے فوجی عدالتوں کو توسیع بھی دی تھی ۔ فوجی عدالتوں نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں نے خوف پیدا کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ4 برسوں کے دوران فوجی عدالتوں میں 717 مقدمات آئے ۔ 646 مقدمات کے فیصلے کئے ۔ 345 افراد کو سزائے موت سنائی گئی جس میں سے 56 افراد کو پھانسی دی گئی ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا تعلق لا پتہ افراد یا د یگر اےسے معاملات سے نہیں ۔ ان عدالتوں سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے ۔

شیئر: