Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 9 ہزار 586 نئی اربن ہیریٹیج سائٹس رجسٹر 

مملکت میں کل رجسٹرڈ سائٹس کی تعداد 59 ہزار 589 ہوگئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیریٹیج کمیشن نے دو مرحلوں میں 9 ہزار 586 نئی اربن ہیریٹیج سائٹس کو نیشنل اربن ہیریٹیج میں رجسٹر کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ہزار سائٹس شامل تھیں، دوسرے مرحلے میں 6 ہزار 586 سائٹس کو رجسٹر کیا گیا۔ مملکت میں کل رجسٹرڈ سائٹس کی تعداد 59 ہزار 589 ہوگئی ہے۔
دو مرحلوں کے دوران ریاض ریجن میں 169، مکہ ریجن میں ایک ہزار 755، مدینہ ریجن میں 23، قصیم ریجن میں 13، الشرقیہ ریجن میں 19، عسیر ریجن میں 4 ہزار 363، تبوک ریجن میں 2، حائل ریجن میں 21، حدود الشمالیہ ریجن میں ایک، نجران ریجن میں 673 اور الباحہ ریجن میں دو ہزار 547 سائٹس کو رجسٹر کیا گیا۔
واضح رہے ہیریٹیج کی رجسٹریشن کا عمل پانچ مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے ورثے کی جگہ کی دریافت سے اس کا آغاز ہوتا ہے بعد ازاں اس کا تعین کرنے، شناخت کی تحقیق اور اندراج کے بعد آخر میں درجہ بندی کی جاتی ہے۔
ہیریٹیج کمیشن نے سعودی شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ اگر کسی کو قدیم ثقافتی ورثے کی عمارت یا مقام کا علم ہو تو اس کے بارے میں کمیشن کے آفیشل چینلز، مملکت میں کمیشن کی برانچ یا یونیفائیڈ سکیورٹی آپریشن سینٹر 911 پر اس کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

 

شیئر: