Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس لیکیج سے حادثات بڑھنے لگے‘ سوات میں 7 زخمی

سوات: گیس لیک ہونے کے واقعات اور اس کے نتیجے میں حادثات میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تازہ واقعہ میں سوات کے علاقے سیدو شریف کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق شاہین آباد کے علاقے میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے گھر میں دھماکہ ہوا، جس میں خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔ دھماکے سے گھر کے 3کمرے بھی متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح ہی راولپنڈی میں بھی ڈھوک چودھریاں کے علاقے میں ایک مکان میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 خواتین اور ایک 13 سالہ لڑکا شامل ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر میں آگ گیس لیک ہونے کی وجہ سے لگی تھی۔
 
 

شیئر: