Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ مہک نور کی چیف جسٹس کو مبارکباد

 پاکستانی اداکارہ مہک نور نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکبادی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ ساز فیصلے دیئے ہیں اور وہ فوری انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ایسے ہی منصفوں کی ضرورت ہے جو عوام کو جلد سے جلد انصاف کی فراہمی کا عزم رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فنکار برادری سمیت پوری پاکستانی قوم ان کے لئے دعا گو ہے ۔مہک نور نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی خدمات کو عدالتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور خاص طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے لئے انہوں نے جو کچھ کیا ، ہم سب مل کر اس مشن کی تکمیل کریں گے۔
 

شیئر: