Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں شکار جرم، 20ہزار جرمانہ

ریاض ۔۔۔ پبلک پراسیکیوشن نے اعلان کیا ہے کہ حرمین شریفین اور محفوظ تمام علاقوں ، شہروں اور قریوں کے دائرے میں شکار جرم ہے۔ ممنوعہ اوقات اور مقامات پر کسی کو بھی شکار کی اجازت نہیں۔شکار کیلئے ممنوعہ ہتھیار کا استعمال بھی غیر قانونی ہوگا۔پبلک پراسیکیوشن نے تاکید کی ہے کہ جو شخص بھی ممنوعہ مقامات ، اوقات اور اسلحہ جات کی پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس پر 20ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا، ایک سے زائد بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائیگا جبکہ شکار میں استعمال ہونے والا ہتھیار ضبط کرلیا جائیگا۔
 

شیئر: