Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کو نکال لیا گیا

 
مری: نتھیا گلی کے قریب پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نتھیا گلی کے قریب توحید آباد کے علاقے میں برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو امدادی کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب شدید برف باری میں سیاحوں کی کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علی الصباح سوا 3 بجے شدید حالات میں ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور برف میں پھنسے لوگوں کو مری اور کالا باغ میں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں پاک آرمی، پاک فضائیہ،کوئیک ریلیف فورس اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے ، جس کے باعث نتھیاگلی سمیت گلیات کے اکثر علاقوں میں2فٹ تک برف جمع ہوچکی ہے جبکہ بالائی گلیات کی تمام چھوٹی بڑی رابطہ سڑکیں بھی برفباری کے باعث بند ہوچکی ہیں۔

شیئر: