Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی طبی رپورٹ، دل کا سائز بڑھ گیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معاینہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سخت حفاظتی انتظامات میں پی آئی سی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ نواز شریف کی اسپتال میں موجودگی کے دوران عام مریضوں اور تیمار داروں کا اسپتال میں داخلہ بند کردیا گیا تھا۔ اسپتال میں نوازشریف کے خون کے نمونے لیے گئے اور ان کا ایکو ٹیسٹ کیا گیا۔ معالجین کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے ہیں، جن میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا، جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر لیے گئے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دل کے ٹیسٹ کے لیے پی آئی سی منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
 
 

شیئر: