Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفتی عبدالقوی کی ایک اور خاتون کیساتھ وڈیووائرل

خاتون تصویر بنوانے کے انداز میں گھوم رہی ہے، وڈیو پرمفتی صاحب کا اظہار برہمی
 
کراچی: مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر خاتون کے ساتھ ایک اور وڈیو وائرل ہوگئی۔ خبروں میں رہنے والے مفتی عبدالقوی کی ایک وڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ کھڑے تصویر بنوا رہے ہیں۔ بظاہر مفتی عبدالقوی تصویر بنوانے کے انداز میں کھڑے ہیں لیکن خاتون وڈیو میں ان کے گرد گھوم رہی ہے اور انہوں نے مفتی عبدالقوی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کرتصویر بنوائی۔ سوشل میڈیا پر یہی وڈیو بالی وڈ کی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تری دیو‘ کے مشہور گیت کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔  دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو ناشائستہ انداز میں وائرل ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر عام لوگوں کے ساتھ تصویر بنوانے پر اعتراض نہیں کرتے اور خوش دلی سے ان کے ساتھ تصویر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس طرح کی تصویر ان کے ساتھ بنواکر ایڈیٹنگ ٹول کے ذریعے سوشل میڈیا پر غلط انداز میں چلاتے ہیں جس سے لوگوں کی شخصیت مجروح ہوتی ہے لیکن وہ ایسے لوگوں کو اہمیت نہیں دیتے۔
 

 

شیئر: