امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری
یادگاری ڈاک ٹکٹ تین جبکہ پوسٹ کارڈ کی قیمت 5 ریال ہے (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی پوسٹ ’سبل‘ کی جانب سے امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو کے حوالے سے نئے یادگاری ڈاک ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق نئے جاری کیے جانے والے یادگاری ڈاک ٹکٹ ’تین ‘ جبکہ پوسٹ کارڈ پانچ ریال کے ہیں۔ ٹکٹوں اور پوسٹ کارڈز پر رائل ریزرو کی ماحولیاتی اقدار کو اجاگر کیا گیا ہے۔
رائل ریزرو، ریاض شہر کے شمال، مشرقی جانب سو کلومیٹر دوری پر واقع ہے، جہاں انواع و اقسام کی نادر و نایاب جنگلی حیات پائی جاتی ہے جن میں ہرن، سرخ و لمبی گردن والے شترمرغ، عربی مھا کے علاوہ نقل مکانی کرکے آنے والے پرندے وغیرہ شامل ہیں۔
خیال رہے’سبل‘ کی جانب سے مملکت کی تاریخ و نمایاں قومی و بین الاقوامی واقعات و قابل ذکر مناظر کے حوالے سے یادگاری ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
