Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت میں مانگ‘: جازان میں موتیا کے باغات اور فارمز کی رجسٹریشن

جازان ریجن میں خوشبودار پودوں کی سوسائٹی کی جانب سے موتیا کے فارمز اور باغات کی رجسٹریشن شروع کرنے کی مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مہم کا مقصد ریجن میں موجود موتیا فارمز کے حوالے سے مکمل معلومات ریکارڈ کرنا ہے تاکہ کاشتکاروں کو بہتر اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سوسائٹی کی جانب سے موتیا فارمز کے مالکان اور کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے باغات کی رجسٹریشن ویب سائٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
رجسٹریشن مہم کے تحت جازان میں موجود موتیا کے پھولوں کے باغات اور فارمز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جس سے کاشتکاروں کو بروقت اہم معلومات اور جدید سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ زرعی شعبے کی پائیدار ترقی میں مدد ملے۔
اس ضمن میں سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر طارق طعنون کا کہنا تھا کہ موتیا کے باغات کی رجسٹریشن کا منصوبہ اہم سٹریٹیجک اقدام ہے، جس سے شعبے کا جامع اور درست ڈیٹا بیس مرتب ہوگا۔

فارمز کے ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق منصوبہ بندی کے تحت خدمات کے معیار میں بہتری اور سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں کے ساتھ موثر شراکت داری کو فروغ ملے گا۔

خیال رہے سعودی عرب میں موتیا کے پھولوں کی بڑی مانگ ہے۔ اس کی فارمنگ اب باقاعدہ وسیع صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے۔

 

شیئر: