Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن متحد‘ احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد:  حزب اختلاف کے اتحاد نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج پیش کیے جانے والے منی بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کے اجلاس میں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب، رانا تنویر، رانا ثنا اللہ، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمان، راجا پرویز اشرف اور امیر حیدر خان ہوتی نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ منی بجٹ کی شدید مخالفت کی جائے گی اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے پہلے منی بجٹ میں 70 ارب روپے کے ٹیکس لگائے اور اب مزید 170 ارب روپے کے ٹیکس لگانے جا رہی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سانحہ ساہیوال: تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

شیئر: