Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسد کرنا درست نہیں ،شاہدہ منی

پاکستانی اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میراحسد کرنے و الے لوگوں کو مشورہ ہے کہ وہ دوسروں کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی بجائے اگرخود محنت کریں تووہ بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔ بلاوجہ کسی سے حسد کرنا درست نہیں۔ کامیابی انہی لوگوں کوملتی ہے جو دیانتداری سے کام کرتے ہیں۔ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں اورملک کانام روشن کرتے ہیں۔شاہدہ منی نے کہاکہ’ ’ پرائیڈ آف پرفارمنس“ ہویا کوئی بھی ایوارڈ ،یہ اعزاز آسانی سے نہیں ملتے۔ اس کے پیچھے بہت عرصہ کی محنت ہوتی ہے۔ میں نے اپنا فنی سفر10برس کی عمر سے شروع کیا۔ پہلی پرفارمنس ایک بینچ پر کھڑے ہوکردی جس پر ماسٹر صادق نے مجھے10 روپے انعام میں دیئے۔ کہنے کوتو یہ دس روپے تھے لیکن اس کی قدروقیمت صرف وہی جانتے ہیں جن کواتنے بڑے فنکارلوگ انعام دینے کے قابل سمجھتے ہیں۔ صدارتی ایوارڈ تک پہنچنے کا سفرآسان نہیں تھا۔
 

شیئر: