Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کے نئے قوانین بنانے کے لیے 6 ہفتے کی مہلت

کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے صوبائی حکومت کو 6 ہفتوں کے دوران پولیس کے لیے نئے قوانین بنانے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ اور دیگر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالت نے ستمبر 2017ءمیں پولیس رولز میں ترمیم کا حکم دیا تھا، جس کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد بھی حکومت پولیس قوانین بنانے میں ناکام ہے تو حکومت کو ختم ہو جانا چاہیے۔ درخواست گزار نے عدالت میں سماعت کے دوران مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کی 2 درخواستیں بھی دائر ہیں اور ڈیڑھ سال گزر گیا۔ توہین عدالت کی درخواست پر جواب نہیں دیا گیا۔ اسی دوران ایڈوکیٹ جنرل سندھ سلمان طلب الدین نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس کے لیے نئے قوانین بنا کر کابینہ کو بھیج دیئے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نئے قوانین کی منظوری کے لیے ہمیں مزید 6 ہفتوں کی مہلت دی جائے ۔ جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کو 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سندھ حکومت کو نئے پولیس قوانین بنانے کا حکم دے دیا۔
 
 

شیئر: