Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’علیمہ خان نے اپنی اور شوہر کی وراثتی جائداد بیچ کر اثاثے بنائے‘‘

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے اپنی اور شوہر کی وراثتی جائداد فروخت کرکے ملک سے باہر اثاثے بنائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے پاکستان میں اپنی اور شوہر کی وراثتی جائداد بیچ کر بیرون ملک اثاثے خریدے اور یہ پیسہ پاکستان سے بینکوں کے ذریعے بیرون ملک بھیجا گیا جبکہ بیرون ملک اثاثوں کی خریداری میں ٹیکسٹائل کے کاروبار سے ہونے والا منافع بھی شامل ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علیمہ خان ٹیکسٹائل مصنوعات کی کمپنی میں 50 فیصد کی حصے دار ہیں۔  ان کی کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات بیرون ملک فروخت ہوتی تھیں جبکہ کمپنی کی بیرون ملک کمائی قانون کے تحت باہر رکھی اور اثاثوں کی خرید میں استعمال کی۔ کاروبار میں کمائے گئے فنڈز بھی بینکوں کے ذریعے منتقل کیے گئے۔  بیرون ملک جائداد گروی رکھ کر بینکوں سے لیا اور قرضہ بھی اثاثوں کی خریداری میں لگایا۔
سلمان اکرم راجا نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ علیمہ خان اور ان کے شوہر کی ان جائدادوں میں ایکویٹی سوا 7 کروڑ روپے سے زیادہ نہیں۔  جن ذرائع سے بیرون ملک اثاثے خریدے وہ استعمال سرمایہ کے مطابق ہیں۔ ذرائع آمدن اور اثاثوں کا کسی خیراتی کام سے کوئی تعلق نہیں۔  علیمہ خان کے ذرائع آمدن اور اثاثے خیراتی کاموں سے جوڑنا افواہیں ہیں۔
 

شیئر: