Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقیب اللہ قتل کیس ، راو انوار کو بچانے کی ایک اورکوشش

  کراچی ...نقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسر ایس پی ڈاکٹررضوان نے نقیب اللہ قتل کیس کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کردیا ۔ راو انوار کو بچانے کی ایک اورکوشش کی گئی ہے۔ضمنی چالان کے متن سے واحد عینی شاہد پولیس اہلکار کا بیان غائب کر دیا گیا۔عینی شاہد پولیس اہلکار کے پورا بیان حتمی چالان میں موجود تھا۔ عینی شاہد نے بتایا تھا کہ جعلی مقابلہ اس کے سامنے ہوا تھا۔ نقیب اللہ و دیگر کو ایک گھر میں لایا گیا۔ شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت اندر گئے اور فائرنگ کی آوازیں آئیں۔ جعلی مقابلے کے بعد عینی شاہد پولیس اہلکار نے ہی وا قعہ کی رپورٹ بنائی تھی تاہم ضمنی چالان سے عینی شاہد پولیس اہلکار کا ذکر ہی نکال دیا گیا۔ضمنی چالان میں 2 مغویان سمیت 99 گواہ رکھے گئے ہیں۔ ضمنی چالان میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوارسمیت ملزمان کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ عدالت نے ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے ضمنی چالان مزید کارروائی کے لیے متعلقہ عدالت بھیجنے کا حکم دے دیا۔

شیئر: