Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کے کرکٹ اسٹروکس سے پریٹی بھی متاثر

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے کرکٹ اسٹروکس نے آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک پریٹی زنٹا کو بھی کافی متاثر کیا ۔کترینہ نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ ”بھارت“ کی شوٹنگ کے بعد سیٹ پر ہی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے چند اچھے اسٹروکس کھیلے۔ وڈیو کے ساتھ انہوں نے انوشکا شرما سے درخواست کی کہ وہ ان کے کھیل پر ویرات کوہلی سے بھی رائے لیں۔اس وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پریٹی زنٹا نے ازراہِ مذاق کہا کہ کنگز الیون پنجاب کو لازمی طور پر آپ کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔ جس کا فوری جواب دیتے ہوئے کترینہ نے کہا کہ،برائے مہربانی ایسا کریں اور مجھے کھیلنے کا موقع دیں۔
 

شیئر: