Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک سے روزگار کے7لاکھ نئے مواقع

اسلام آباد...چینی سفارتخانے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل کئے جاچکے ۔ 12 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ چینی سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں 2030ءتک روزگار کے 7 لاکھ سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے غربت کی شرح میں کمی اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ پا کستان میں خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ منصو بے کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ سی پیک عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ پاکستان میں انفراسٹرکچرکی بہتری ممکن ہوسکے گی۔ 

شیئر: