Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزار شریف میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کی کوشش ناکام

اسلام آباد... افغانستان کے شہر مزار شریف میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کی کوشش ناکام ہوگئی ،پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث قونصلیٹ بند کردیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قونصلیٹ کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا، ایک خاتون نے بیگ میں ہینڈ گرینیڈ چھپا کر قو نصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ خاتون کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغان دفتر خارجہ سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی قو نصلیٹ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ قونصلیٹ فول پروف سیکیورٹی ملنے تک بند رہے گا۔

شیئر: