Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نژاد فاطمہ علی کینسر سے جنگ ہار گئیں

 
 امریکہ کے مشہور شو ٹاپ شیف میں شرکت سے شہرت حاصل کرنےوالی پاکستانی نژاد فاطمہ علی کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کرگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ فاطمہ علی نے دسمبر 2017 سے مارچ 2018 تک نشر ہونےوالے مذکورہ امریکی شو میں شرکت کی تھی اور انہیں بہت زیادہ شہرت حاصل ہوئی تھی۔گزشتہ سال اکتوبر میں انہوں نے کینسر کے مرض کا شکار ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس مرض کے باعث ان کے پاس زندگی کا صرف ایک سال باقی ہے، حالانکہ اس سے پہلے ڈاکٹروں نے اگست میں انہیں کینسر فری قرار دیا تھا مگر وہ پھر لوٹ آیا ہے۔ڈاکٹروں نے فاطمہ علی میں ہڈی کے کینسرکی تشخیص کی تھی۔گزشتہ سال نومبر میں انہوں نے معروف امریکی کامیڈین ایلن ڈی جینرس کے شو دی ایلن شو میں شرکت کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ایک سال میں دنیا بھر میں گھومنے کے ساتھ ہر جگہ کے پکوان سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں۔فاطمہ علی کے دوستوں نے ان کا خواب پورا کرنے کےلئے ’گو فنڈ می‘ نامی پیج بھی بنایا،تاہم ایلن نے انہیں سرپرائز دیا اور کہا کہ اب فاطمہ کو اس فنڈز کی ضرورت نہیں پڑےگی۔یہ کہہ کر ایلن نے اس شو کے دوران فاطمہ کو 50 ہزار ڈالر کا چیک دے کر حیران کردیا۔موت سے 2 ہفتے قبل انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ میں فاطمہ علی نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ کوئی پوسٹ کئے عرصہ ہوگیا اور بیشتر جاننا چاہتے ہوں گے ایسا کیوں ہوا، میںبہت زیادہ بیمار ہوچکی ہوں، اس وقت مجھے دعاﺅں کی ضرورت ہے۔میں توقع کرتی ہوں کہ اگر میں نے کسی کو تکلیف پہنچائی ہو تو وہ مجھے معاف کردےگا۔ میں آپ کا لاکھوں بار شکریہ ادا کرتی ہوں، میں ہر ایک کو اپنی حالت سے باخبر رکھنے کی کوشش کروں گی۔
 

شیئر: