Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی

اسلام آباد: حکومت نے نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی عائد کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی 9 جنوری سے نئے مقامی سرمایہ کاروں کی درخواستوں پر عائد کی گئی اور اوگرا کو نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا کام معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن اس حوالے سے نیا طریقہ وضع کررہی ہے جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے منظوری لی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سزا معطلی کیس میں نواز شریف کی طبی رپورٹس طلب

شیئر: