Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن قائم ہوگیا،آپریشنز ختم ہوگئے ،فوجی ترجمان

  اسلام آباد...پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم ہو گیا ۔ علاقے میں آپریشنز ختم ہوچکے۔اب ترقی کا سفر شروع ہوگا ۔مقامی افراد کسی شر پسند کی بات میں نہ آئیں۔ امن کو قائم رکھنے کےلئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں ۔ اگر افغانستان میں حالات خراب رہیں گے توادھر سے پھر دہشتگردی آنے کا اندیشہ ہے۔ اگر بارڈر مکمل محفوظ ہوگیا تو دہشتگرد آزادی سے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔صرف قانونی راستے کے ذریعے پاکستان آنا پڑےگا۔اندھیروں سے مکمل طورپر نکل آئے ۔اب اور روشنیوں کی طرف جائیں گے ۔ خصوصی بات چیت کے دور ان انہوںنے کہاکہ پہلے جب کسی جگہ پردھماکہ ہوتا تھا تو پورے پاکستان میں الرٹ ہو جاتا تھا اب ایسا نہیں ۔ اس مرحلے سے آگے نکل آئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اب مارکیٹوں میں بزنس چل رہاہے ۔ لوگ بغیر کسی خوف کے کھلے پھر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بارڈر تجارت کےلئے بند نہیں کیا جارہا ہے ۔دہشتگردوں کی آمدورفت روکنے کےلئے بارڈرپرباڑ لگائی جارہی ہے ۔ 

شیئر: