Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سی ایل اور بلیک لسٹ کے علاوہ بھی تیسری لسٹ

  اسلام آباد ... سینیٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے انکشاف کیا کہ ای سی ایل اور بلیک لسٹ کے علاوہ ایک اور لسٹ بھی موجود ہے جس کے تحت لوگوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکا جاتا ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ ایک وزیر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ بلیک لسٹ کے علاوہ بھی ایک لسٹ ہے جس کے تحت راتوں رات ایئرپورٹ پر لوگوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکا جاتا ہے۔ اس لسٹ کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لوگوں کو روکا جاتا ہے۔یہ عمل آمریت کے دور میں بھی نہیں دیکھا، بدترین آمریت کے دور میں بھی صرف ای سی ایل ہوتی تھی۔انہوںنے کہا کہ بلیک لسٹ بنیادی حقوق کی بات ہے۔ای سی ایل کے علاوہ بلیک لسٹ کس بنیاد پر بنائی گئی۔ سیاست دانوں کو بھی ائرپورٹ پر روکا جاتا ہے۔ راتوں رات لسٹیں بنائیں اور ختم کی جا رہی ہیں۔ملک میں لوگوں کو روکنے کے لئے تین، تین لسٹیں کیسے چل رہی ہیں۔

شیئر: