Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راحت فتح علی 6 براعظموں میں

    پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے 2019 کے ورلڈ ٹور کا اعلان کردیا۔راحت فتح علی خان برطانیہ، امریکا، کینیڈا، یورپ اور آسٹریلیا سمیت 6 براعظموں میں پرفارم کریں گے۔معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ حاضرین ایک شو میں نئے گانوں اور قوالیوں سمیت 3 قسم کی موسیقی کا لطف اٹھاسکیں گے جبکہ پہلا کنسرٹ 15 فروری کو ابوظبی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق راحت فتح علی کے لندن، برمنگھم اور لیڈز میں بھی شوز ہوں گے۔

 

شیئر: