Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کے قتل پر فلپائنی خاتون کو سزائے موت

حفرالباطن۔۔۔یہاں مقامی حکام نے سعودی شہری کو دھار دار آلے سے قتل کرنے اور اس کی بیٹی کو ہتھوڑا مار کر زخمی کرنے کاالزام ثابت ہوجانے پر فلپائن کی روسیلیا باکونا اجمھول کو سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ فلپائنی خاتون نے سعودی شہری حمید بن ترکی الفضلی کو سوتے میں دھاردار آلے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ اس نے سوتے ہوئے ہی اس کی بیٹی پر چھری اور ہتھوڑے سے وار کئے تھے جس سے وہ زخمی ہوگئی تھی۔ پھر اس نے خودکشی کی بھی کوشش کی۔ جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکی۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنا دی تھی جسے منگل کو حفرالباطن میں نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: