Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے موبائل فون لانے کا نیا نظام

  اسلام آباد..حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کےلئے نیا سسٹم لاگو کردیا ۔ پی ٹی اے، ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرنے نئے نظام پر اتفاق کرلیا ۔ ایف بی آر نے نئے نظام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اوورسیز پاکستانیز ایک سال میں5 موبائل فونز پاکستان لاسکے گا ۔بیرون ملک سے پاکستان آنیوالا شہری آن لائن پورٹل کے زریعے ٹیکسز اور ڈیوٹی جمع کراسکتا ہے ۔بیرون ملک سے آنیوالا شہری موبائل کی رجسٹریشن اور ٹیکس وڈیوٹی بذریعہ فرنچائزبھی جمع کراسکتا ہے ۔موبائل ڈیوائس تمام ٹیکسز ، ڈیوٹیز کی ادائیگی کے بعد کلیئر کردی جائیگی۔اوورسیز پاکستانی بیرون ملک سے پہلا موبائل فون فری بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز لاسکتے اور رجسٹرڈ کراسکتے ہیں ۔دوسرے اور باقی موبائل فون کےلئے سسٹم الیکڑانک سلپ دیگا جو کسی بھی آن لائن بینک برانچ یا موبائل بینکنگ یا اے ٹی ایم کے زریعے ادا کی جاسکتی ہے ۔ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد موبائل ڈیوائس وائٹ لسٹ میں شامل ہوجائیگی ۔باہر سے آنیوالے پاکستانی 60یوم کے اندراپنی موبائل ڈیوائسز وائٹ کراسکتے ہیں ۔60 یوم کے بعد انہیں بھی اضافی جرمانہ ادا کرکے اپنی موبائل ڈیوائس کووائٹ کرانا ہوگا ۔مقامی افراد پی ٹی اے ویب بیسڈ سہولت کو استعمال کرتے ہوئے ڈی آئی آر بی ایس پر اپنی ڈیوائس وائٹ کراسکتے ہیں ۔مقامی افراد کی انفارمیشن داخل ہونے کے بعد الیکڑانک رسید جاری ہوگی جو وہ جمع کرائیں گے۔قابل ادا ڈیوٹی و ٹیکسز کو ادا کرکے مقامی افراد بھی اپنی ڈیوائسز کو وائٹ کرسکتے ہیں ۔کورئیر اور ویب کے ذریعے سے صرف سی او سی کے حامل درآمدی موبائل رجسڑڈ ہوسکتے ہیں۔

شیئر: