Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا اسپتال میں واقعی بچے کو بچی سے بدل دیا گیا؟

میرپور خاص:  سول اسپتال میں مبینہ طور پر نومولود لڑکے کو لڑکی سے بدلنے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میرپورخاص کے رہائشی عبداللہ خان نامی شخص کی جانب سے سول اسپتال عملے پر نومولود لڑکے کو لڑکی سے بدلنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔  یہ واقعہ 25 جنوری کو پیش آیا تھا جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے 5 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی تھی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیٹی کے چیئرمین کاکہناہے کہ مذکورہ گھرانے میں لڑکی ہی پیدا ہوئی تھی معاملہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے جبکہ گائنی والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلطی میں کہہ دیاتھا کہ یہ لڑکا ہے لیکن یہ لڑکی ہی تھی۔  ویکیوم ڈیلیوری تھی جس کے نشانات بچی پر موجود ہیں۔ متاثرہ خاندان نے انکوائری کمیٹی کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بعد ازاں سول اسپتال اور پریس کلب کے سامنے بچے کی تبدیلی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اگر اُن کی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی توپھر وہ عدالت جائیں گے۔

شیئر: