Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  اسلام آباد....اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔بنوں، کوہاٹ، لوئر دیر اور ڈی آئی خان،سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، نوشہرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کی اطلاعات ہیں۔خوشاب، چیچہ وطنی، میانوالی اور سرگودھا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ۔زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور اس کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ 

شیئر: