Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکیرانے 42 بہاریں دیکھ لیں

     معروف کولمبین گلوکارہ شکیرا 42 برس کی ہوگئیں۔ شکیرا 2فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔شکیرا ازابیل نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عمر میں خود لکھا جبکہ 13 سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ اس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفاورلڈ کپ 2010کے گانے واکا واکا سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔انہیں ہالی وڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔ ان کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں بیوٹی فل لائر جیسے نغمے شامل ہیں جنہوں نے انہیں مشہور ترین گلوکاراﺅں کی صف میں لا کھڑا کیا۔2010میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں گریمی اورایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
 

شیئر: