Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے جگر پر سوزش ، گردے میں پتھری

لاہور...سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے جگر پر سوزش اور بائیں گردے میں پتھری کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کے اتوار کو سروسز اسپتال کی او پی ڈی میں مختلف ٹیسٹ کئے گئے جن کی رپورٹس سامنے آ گئیں ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بائیں گردے میں معمولی سی پتھری ظاہر ہوئی ہے جسے لیتھو ٹرپسی کے ذریعے ختم کیا جائے گا ۔سابق وزیر اعظم کے جگر پر سوزش کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

شیئر: