Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سیکورٹی صورت حال کا جائزہ

اسلام آباد: کور کمانڈرز نے ملک کی داخلی سیکورٹی صورتحال اور خطے میں امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بشمول افغان مصالحتی عمل پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اندرونی معاملات اور خطے میں قیام امن کے لیے کیے جانے والے حالیہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشنز جاری ہیں، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کی بہتر صورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں۔ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام بنائیں گے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ ہے ۔
 

شیئر: