Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر کی صورتحال پر عالمی ضمیر جھنجھوڑ رہے ہیں،شاہ محمود

لندن ...وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران میں کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حریت کی قیادت سے بھی رابطہ ہے ۔ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس کے ذریعے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نے کی کوشش کریں گے تاکہ نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا یہ سلسلہ بند ہو سکے۔ دریں اثناءبرطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیر تنازعہ میں ایک فریق ہے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے جلد کمیشن قائم کیا جائے۔ کشمیر میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے۔وادی جل رہی ہے۔ لوگ خوفزدہ ہیں۔ ہندوستان کیوں ایک پوری کشمیری نسل کو قتل کر رہا ہے۔اقوام متحدہ نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پہلی مرتبہ رپورٹ جاری کی ہے۔یواین رپورٹ میں کمیشن آف انکوائری قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا ہے۔ہندنے کشمیر میں استصواب رائے کا وعدہ کیا اور پھر مکر گیا۔ ہند ایل او سی کے دونوں اطراف کے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔کشمیر میں مظالم کے خلاف ہند میں بھی آواز اٹھ رہی ہے۔لاکھوں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ عالمی برادری کی خاموشی کو ختم ہونا چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت کا دن قریب ہے۔
 

شیئر: