Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ساہیوال کے 6 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ساہیوال:  سانحہ ساہیوال کے سلسلے میں کیس کی سماعت کے دوران 6 ملزمان کو 15 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا جہاں پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔
دوران سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 6 ملزمان کو 15 روز کے لیے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر صفدر حسین اور ڈرائیورناصر سمیت سی ٹی ڈی کے 6 اہلکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اس میں سوار خلیل نامی شخص، اس کی اہلیہ ، بچی اور گاڑی کے ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے تھے ۔

شیئر: