Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطالعے کے شوق نے سعودی کو کتب خانے کا مالک بنا دیا

 الاحساء۔۔۔۔ الاحساء کے گاﺅں القارہ سے تعلق رکھنے والے محمد الجلواح اپنا ذاتی کتب خانہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ 50 برسوں کے دوران کتب خانے کے شیلف اور الماریوں کو کتابوں اور جریدوں سے بھر دیا۔ اس وقت الجلواح کے کتب خانے میں5 ہزار سے زیادہ کتابیں، جریدے اور قلمی نسخے موجود ہیں۔ ان کے علاوہ نادر نوعیت کا تحریری مواد بھی موجود ہے جو انہوں نے مطالعے سے اپنی محبت کے سبب جمع کیا۔ الجلواح کے کتب خانے میں تاریخ، جغرافیہ، سائنس اور ادب سے متعلق موضوعات پر کتابیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب عربی جریدوں کے شماروں کو جمع کرنے کا آغاز کیا تو اس وقت وہ پانچویں جماعت کے طالب علم تھے۔ اس وقت سے الجلواح مطالعے کی محبت دل میں بسائے کتب بینی کے شوق سے سرشار ہیں۔ کتب خانے میں ہزاروں کتابوں کے جمع ہو جانے پر الجلواح نے ان کی نمبر شماری کر کے شیلف کی زینت بنایا۔ الجلواح کہتے ہیں کہ کتاب کی اہمیت کے یقین نے ان کو یہ ذاتی کتب خانہ بنانے پر مجبور کر دیا۔ وہ 5 دہائیوں تک کتابیں اور جرائد جمع کرنے میں لگے رہے اور ابھی اس میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔ الجلواح کے نزدیک ڈیجیٹل دور اور ٹیکنالوجی مطالعے کے عاشقوں کے دل سے کتب بینی کو ختم نہیں کر سکتی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں