Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے کارڈ کے اجراءپر فیس دینا ہوگی، سعودی بینک

 ریاض۔۔۔ سعودی بینکوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا اے ٹی ایم کارڈ گم یا خراب ہوجائے یا وہ اضافی کارڈ بنوانا چاہتا ہو تو اس سے فیس وصول کی جائے گی۔ سعودی بینکوں نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں کھاتے داروں کو مطلع کیا ہے کہ اضافی اے ٹی ایم کارڈ کے اجراءپر 30 ریال فیس لی جائے گی۔ اسی طرح کارڈ گم ہوجانے یا تلف ہوجانے پر نیا کارڈ بنوانے پر بھی 30 ریال فیس ہوگی۔ اگر کسی نے اے ٹی ا یم سے رقم نکلوانے یا کوئی اور سہولت حاصل کرنے کیلئے خفیہ نمبر کے اندراج میں تین مرتبہ غلطی کی تو اس کا کارڈ مشین ضبط کرلے گی اور نئے کارڈ کے اجراءپر 30 ریال وصول کئے جائیں گے۔ بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے بتایا کہ سعودی بینک چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں سے تعاون کریں گے۔ 2018ءکے دوران تاجر خواتین کیلئے " کفالة" پروگرام کے تحت دی گئی رقم 2017ءکے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ رہی۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت کے کل اداروں میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے ادارے 3.99 فیصد ہیں۔ اداروں کو مجموعی طور پر 4.1 ٹریلین ریال کے قرضے دیئے گئے۔ ان میں سے 2 فیصد چھوٹے اداروں کے حصے میں آئے تھے۔ اب چھوٹے اداروں کا حصہ 5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں