Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” حساب المواطن“سے بعض غیر ملکی بھی سبسڈی حاصل کرسکتے ہیں، انتظامیہ

ریاض۔۔۔۔ ”حساب المواطن“ (سٹیزن اکاﺅنٹ) انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بعض غیر ملکی بھی مقامی شہریوں کی طرح زرتلافی( سبسڈی) حاصل کرسکتے ہیں۔ ان میں سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی سرفہرست ہوگی۔ اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ حساب المواطن انتظامیہ سے ٹوئٹر پر اس کے اکاﺅنٹ کے توسط سے دریافت کیا گیاتھا کہ " ایک سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی ہے، اس کے دو بچے ہیں تو کیا وہ حساب المواطن سے استفادہ کرسکتی ہے؟ " اس کے جواب میں بتایا کہ اگر غیر ملکی بیوی کا اندراج سعودی شوہر کے اکاﺅنٹ میں " تابع" کے طور پر کردیا جائے تو ایسی حالت میں وہ حساب المواطن سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں غیر ملکی سے شادی شدہ سعودی خاتون بھی حساب المواطن میں اپنا اندراج کراسکتی ہے وہ اپنے شوہر اور اس سے پیدا ہونے والی اپنی اولاد کو " تابع" کے طور پر شامل کرنے کی مجاز ہوگی۔ جلد ہی حساب المواطن کے تحت 15 ویں قسط جمع کی جانے والی ہے۔ 10 فروری کو رقم کھاتوں میں جمع ہوجائے گی اس سے قبل اندراج کرانے پر سبسڈی کی پندرہویں قسط وصول کی جاسکتی ہے۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں