Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول وینز کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

کراچی:  سندھ حکومت نے اسکول کے طلبہ کو لانے لیجانے کی سہولت فراہم کرنے والی وینز میں لگے سی این جی سلنڈرز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ اسکول وینز میں سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عدالتی حکم ہے، اس پر عمل کرنے کی مہم آیندہ 2 روز میں شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ حکومت کو بچوں کی جان کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنانا ہے۔ صوبائی وزیر نے اپیل کی کہ والدین اور اسکول مالکان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سندھ کی مدد کریں۔
اویس قادرشاہ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام اسکول وینز سے سی این جی سلنڈرز نکلوانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کرے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائیز، ٹریفک پولیس، محکمہ تعلیم پر مشتمل ضلعی کمیٹیاں نجی اسکولز کا سروے کریں گی، ان کمیٹیوں کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ مانیٹر کریں گے ، کمیٹیاں بننے کے بعد جس ضلع میں کوئی حادثہ ہوگا اس کا ذمے دار کمیٹی کا انچارج ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -میڈیکل کے طالب علم نے خودکشی کرلی

شیئر: