Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے نے مداح کو گرفتار کرا دیا

اکشے کمار شہرت کی بلندیوںپر ہیں، ان کے لاکھوں مداح ہیں۔ انہی میں سے اکشے کی اداکاری کا ایک دیوانہ رات گئے ان سے ملنے انکے گھر میں دیوار پھلانگ کر گھس گیا۔ اکشے کماراپنے مداح کے اس عمل پر خاصے ناراض ہوئے ۔ انہوں نے پولیس طلب کرکے اسے گرفتار کروادیا۔نوجوان کاکہناہے وہ اکشے کا مداح ہے اور ان سے ملنے آیاتھا۔پولیس کے مطابق نوجوان کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں ۔وہ بالی ووڈ میں کام کرنےکا خواہشمند ہے۔

 

شیئر: