Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’بینظیر کے سیاسی وارث ن لیگ کی گود میں‘‘

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وفاقی تحقیقاتی ادارے کو اصغر خان کیس پر من و عن عمل کی ہدایت کر چکے ہیں جبکہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بینچ خوش آیند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصغر خان کیس ن لیگ کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بے نظیر شہید کے سیاسی وارث ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔
واضح رہے عدالت عظمیٰ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے، اس حوالے سے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سماعت کے لیے 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔

شیئر: