Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارشاد رانجھانی قتل: پولیس افسران بھی مقدمے میں نامزد

کراچی: بھینس کالونی کے علاقے میں ارشاد احمد رانجھانی کو مبینہ طور پر ڈکیت سمجھ کر قتل کیے جانے پر یو سی چیئرمین رحیم شاہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسل کے چیئرمین رحیم شاہ، ڈی ایس پی شاہ لطیف ٹاﺅن، قائم مقام ایس ایچ او اور گارڈ کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم کی سفارش پر یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارشاد رانجھانی کے قتل کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ قبل ازیں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ واقعہ ڈکیتی ہی کا ہے، یوسی چیئرمین رحیم شاہ بینک سے رقم لے کر نکلے تو نرسری سے ان کا تعاقب کیا گیا اور بھینس کالونی کے علاقے میں گاڑی روک کر اسلحہ کے زور پر انہیں لوٹنے کی کوشش کی گئی۔جائے وقوع سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے غفلت برتنے پر سب انسپکٹر کو معطل کردیا ہے۔ 
 
 

شیئر: